#Shahid Afridi supports PM #NawazSharif and asks Tehreek-e-Insaf (PTI) Chairman #ImranKhan to wait until his turn

نواز شریف ملک کیساتھ مخلص‘عمران خان تھوڑا صبر کریں : شاہد آفریدی


لاہور: سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ملک کے ساتھ مخلص ہیں ،عمران خان کو ٹی ٹونٹی کھیلنے کا شوق ہے ،وہ تھوڑا صبر کے ساتھ کام لیں تو جو منزل چا ہ رہے ہیں وہ بھی مل جائےگی۔ نواز شریف کارو باری آدمی ہیں اور کاروبار کرنا جانتے ہیں ۔ عمران خان کو جس صوبے میں مینڈیٹ ملا ہے اس میں کام تو بہتر کر رہے ہیں لیکن مزید بہتری کے لیے کام کریں اور عوام کے دلوں میں گھر کریں تاکہ لوگ کہہ سکیں کہ یہ شخص بھی محب وطن ہے ،اس کو وزیر اعظم بننا چاہیے۔پیپلز پارٹی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی بے نظیربھٹو کی وفات کے ساتھ ہی ختم ہو گئی تھی ،بے نظیر کا پاکستان سے لگاو اپنے طرز کا تھا ،کوئی بھی ان پر شک نہیں کر سکتا تھا۔  کرٹیسی نوائے وقت






Post a Comment

Previous Post Next Post