جب میری امت 15 چیزیں کرنے لگے تو اس پر مصیبت نازل ہو گی

جب میری امت 15 چیزیں کرنے لگے تو اس پر مصیبت نازل ہو گی

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 
”جب میری امت 15 چیزیں کرنے لگے تو اس پر مصیبت نازل ہو گی۔‘‘ 

عرض کیا گیا: 

اللہ کے رسول! وہ کون کون سی چیزیں ہیں؟ 

آپ نے فرمایا: ”جب مال غنیمت کو دولت، امانت کو غنیمت اور زکاۃ کو تاوان سمجھا جائے، 

آدمی اپنی بیوی کی فرمانبرداری کرے، اور اپنی ماں کی نافرمانی کرے گا، 

اپنے دوست پر احسان کرے اور اپنے باپ پر ظلم کرے، 

مساجد میں آوازیں بلند ہونے لگیں، 

رذیل آدمی قوم کا لیڈر بن جائے گا، 

شر کے خوف سے آدمی کی عزت کی جائے، 
شراب پی جائے، 
ریشم پہنا جائے، 
( گھروں میں ) گانے والی لونڈیاں اور باجے رکھے جائیں اور 
اس امت کے آخر میں آنے والے پہلے والوں پر لعنت بھیجیں تو اس وقت تم سرخ آندھی یا زمین دھنسنے اور صورت تبدیل ہونے کا انتظار کرو“۔





Post a Comment

Previous Post Next Post