پاکستان کے بیرونی قرضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ پڑھیے مکمل نیوز

ملکی قرضوں میں رواں سال کتنے فیصد اضافہ ہوا؟ اسٹیٹ بینک کا حیرت انگیزانکشاف

کراچی (این این آئی) مالی سال2016-17کے دوران ملکی قرضوں میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے بعد ملکی قرضے ایک کھرب 15 ہزار روپے سے تجاوز کرگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی قرضے 100 ارب 15 ہزار روپے سے تجاوز کرگئے ہیں جس میں قرضوں میں سرمایہ کاری اورنجی شعبے کے قرضے بھی شامل ہیں۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ گزشتہ مالی سال ملکی قرضوں میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہےجس کے باعث مجموعی قرضے 169ارب 15 ہزار سے بھی بڑھ گئے جب کہ اس کے برعکس مالی سال2015-16 میں قرضوں کی سطح 62 ارب 13 ہزار روپے تھی۔مرکزی بینک کے

مطابق سرکاری قرضوں کا حجم 131 ارب 9 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا ہے اس طرح یہ مالی سال2015-16 کی نسبت سرکاری قرضوں میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گھروں اور کاروں کی خریداری بھی بڑھ گئی کریڈٹ کارڈزاور پرسنل لونزکی مد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post