پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کے لاہور مارچ پر سرکاری وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں، مودی کے یار کو پہلا دھکا لگا تو جی ٹی روڈ پرآ گئے۔ انہوں نے کہا ایسا لگ رہا ہے کہ ن لیگ اداروں میں تصادم چاہتی ہے لیکن اس بار نا اہل وزیراعظم کو معافی نہیں ملے گی کیونکہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ سپریم کورٹ نے دیا ہے۔ بابر اعوان نے کہا نواز شریف کے پاس بھاگنے کا راستہ نہیں ہے، جی ٹی روڈ پر اس سے پہلے بھی 2 روڈ شو ہوچکے ہیں، ن لیگ نے مارچ میں بندوق بردار لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جی ٹی روڈ کسی کے ابا کی جاگیر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا اگر کچھ ہوا تو ایل این جی وزیراعظم ذمہ دار ہوں گے، نوازشریف کے مارچ سے ہر ضلع کو ایک ارب روپے نقصان ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مری سے اسلام آباد تک چند سو لوگوں کے لیے 7 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے، پولیٹیکل پارٹی آرڈر کے مطابق نا اہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا جب نواز نہیں رہا تو مسلم لیگ نواز کہاں ہے۔ این اے 120 میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے بابر اعوان نے کہا اگر الیکشن میں انتخابی فہرستیں درست ہوئی اور پولنگ ٹھیک ہوئی تو یاسیمین راشد شہباز شریف کو دو تہائی اکثریت سے شکست دیں گی۔
Post a Comment