ایل جی کا کیو ایٹ سمارٹ فون: ایک مکل ملٹی میڈیا پاور ہاؤس، Q8 میں ہائی فائی ساؤنڈ، ناقبل یقین کوالٹی ویڈیوز اور تصاویر: مزید جانیں
ایل جی نے ملٹی میڈیا پاور ہاؤس خصوصیات کا حامل Q8 اسمارٹ متعارف کرادیا
کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے کیو 8 (Q8) کے نام سے اپنا نیا جدید ترین اسٹائلش اور پائیدار اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس اسمارٹ فون میں ایل جی کے بنیادی اسمارٹ فونز کے تمام بنیادی فیچرز بشمول وی سیریز کے پروسیومر کو موجود رکھا گیا ہے۔ اسے اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے ایک ہاتھ سے چلایا جائے اور آسانی سے اسکے ساتھ نقل و حمل ہوسکے ۔ ایل جی کی جانب سے کیو سیریز کا یہ دوسرا اسمارٹ فون ہے۔ Q8 اسمارٹ فون ہائی فائی ساو ¿نڈ، پروسیومر کوالٹی کی ویڈیو اور تصاویر کی صلاحیتوں کے ساتھ پانی و دھول سے روکتا ہے۔
یہ فوٹوگرافی اور ویڈیوگرافی کے لئے بنایا گیا ہے جس میں روانی برقرار رکھنے کے لئے اسٹیڈی ریکارڈ 2.0 جیسے فیچرز موجود ہیں۔ ایل جی کے بہت سے جدید اسمارٹ فونز کی طرح Q8میں بھی پشت پر دو لینس لگے ہیں تاکہ پھیلے ہوئے وسیع منظر کو قید کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ اس میں فرنٹ کیمرے سے شاندار گروپ سیلفی لینے کے لئے وائیڈ اینگل کیمرا بھی موجود ہے۔ 120 ڈگری وائیڈ اینگل لینس اور 83 ڈگری کے اسٹینڈرڈ لینس کے ساتھ پشت پر 135 ڈگری وائیڈ اینگل اور 78 ڈگری اسٹینڈرڈ لینس کی بدولت حیران تصاویر لی جاسکتی ہیں۔
Q8اسمارٹ فون میں آڈیو کو بھی ہائی فائی ریکارڈنگ کے ساتھ اگلی سطح پر لے جایا گیا ہے اور آو ¿ٹ ڈور تقاریب کی ریکارڈنگ کے وقت دو عدد بہترین اکاو ¿سٹک اوور لوڈ پوائنٹ (اے او پی) مائیکروفونز مجمع اور بیک گراو ¿نڈ شور کو روکتے ہیں۔ آڈیو فائلز 24 بٹ/ 48 کلو ہرٹز ایل پی سی ایم فارمیٹ پر محفوظ ہوتی ہیں۔ اپنی ڈیوائسز میں مینوئل ویڈیو موڈ کی سہولت پیش کرنے والے پہلے مینوفیکچرر ایل جی نے Q8اسمارٹ فون میں ریکارڈنگ کے عمل کو ہر پہلو سے بہتر بنایا ہے۔
Q8اسمارٹ فون میں آڈیو کے ساتھ ای ایس ایس ٹیکنالوجی سے ہائی فائی کواڈ ڈی اے سی کو بھی شامل کیا گیا ہے جو عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کی حامل آڈیو مصنوعات میں سے ایک ہے۔ Q8اسمارٹ فون کا کواڈ ڈی اے سی 50 فیصد تک شور روکتا ہے اور یہ سیمپل میوزک فائلز سے لیکر ہائی فائی کوالٹی تک بہترین اور واضح آواز کی فراہمی کا حامل اسمارٹ فون آڈیو سسٹم ہے۔ اس میں ایچ ڈی آڈیو ریکارڈر اسٹوڈیو معیار کی آڈیو ریکارڈ کرتا ہے۔ ایسے صارفین جو آڈیو ریکارڈنگ کے استعمال پر مکمل کنٹرول رکھنا چاہتے ہوں، ان کے لئے Q8اسمارٹ فون میں ایچ ڈی آڈیو ریکارڈر کے اندر اسٹوڈیو موڈ کا آپشن رکھا گیا ہے۔
اس میںرابطے ، ٹولز اور ایپلی کیشنز کے باسہولت شارٹ کٹ کو مین ڈسپلے میں لانے کے لئے سیکنڈ اسکرین کا آپشن بھی موجود ہے۔ گیم کھیلنے کے شوقین افراد کے لئے اس میں نیکسٹ جنریشن ویلکان سے مطابقت رکھنے والا تھری ڈی گرافکس انجن ہے جو گیمز کھیلنے والوں کو بھرپور روانی اور روشن رنگوں کے ساتھ کھیلنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
Q8اسمارٹ فون پانی اور مٹی سے بھی روکتا ہے۔ یہ 30 منٹ تک میٹر گہرے پانی میں رہ سکتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ پانی کے چھینٹوں وغیرہ سے بہترین انداز سے روکتا ہے۔ یہ اسمارٹ فون دھاتی فریم کا حامل ہے جس کے خم دار کنارے ہیں جو بیشتر جھٹکوں اور ارتعاش کو جذب کرلیتے ہیں۔
ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ جونو چو نے کہا، ایل جی کا Q8اسمارٹ فون ہماری کیو سیریز کا جدید ترین فون ہے جس میں ایسے صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھا جاتا ہے جو بوقت ضرورت اضافی فیچرز پر ادائیگی کے بغیر بہترین معیار کا بصری مواد تخلیق کرنا چاہتے ہوں۔Q8اسمارٹ فون کو وی سیریز ڈیوائسز کی روشنی میں تیار کیا گیا لیکن اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے ایک ہی ہاتھ سے استعمال کیا جائے اور باآسانی نقل و حمل کی جاسکتی ہے۔
رواں ہفتے سے ایل جی کا Q8اسمارٹ فون یورپین ماریٹوں میں دستیاب ہوگا جبکہ ایشیائی مارکیٹوں میں اگلے ماہ دستیاب ہوگا۔
اہم خصوصیات
چپ سیٹ کول کوم سنپ ڈریگن، 820 موبائل پلیٹ فارم
ڈسپلے: 5.2انچ کیو ایچ ڈی
میموری: 4 جی بی ، ایل پی ڈی ڈی آر4 ریم، 32جی بی ، یو ایف ایس روم، مائکرو ایس ڈی 2 ٹریلین بائیٹس تک
کیمرا: فرنٹ 5 میگا پکسل وائیڈ، ایف 1.9 / 120ِ ریئر کیمرا 8میگا پکسل وائیڈ ، 16 میگا پکسل اسٹینڈرڈ
بیٹری: 3000ایم اے ایچ
آپریٹنگ سسٹم انڈرائڈ 7.0نوگٹ
سائیز: 148.9 x 71.9 x 7.9mm ، وزن 164 گرام
Post a Comment