ایک مرغی21دن انڈوں پربیٹھی رہی
صرف ایک چوزہ نکلا وہ بھی ناراض نظر آرہاتھا
مرغی نےوجہ پوچھی
تو چوزے نے غصے سے کہا "مجھےکیوں نکالا"
مرغی نے جواب دیا
وے کنجرا چوزہ بن نوازشریف نہ بن
________________
خاوند اپنی زندگی کے آخری ایام میں ایک دن بیوی سے بولا:- بیگم ! تم نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔ جب میری نوکری چھوٹی تم میرے ساتھ تھی، جب مجھے کاروبار میں نقصان ہوا تم نے میرا ساتھ دیا، جب مجھے کار کا حادثہ پیش آیا تم میرے ساتھ رہی ، جب ہمارا گھر بینک نے قرقی کردیا تو بھی مجھے تمھارا ساتھ میسر تھا ۔
بیوی بولی :- " یہ تو ایک بیوی کا فرض ہے "
خاوند دوبارہ بولا:- پتہ ہے بیگم ! زندگی کے سارے سفر سے میں نے کیا سیکھا ؟ ۔
بیوی سمجھی وہ اس کا شکریہ ادا کرنے والا ہے۔ وہ بولی ”بولو بولو کیا، سیکھا... ؟‘‘۔
’’ یہی کہ تم ہمیشہ میرے لیے نحس ہی ثابت ہوئی ہو ‘‘ ۔ خاوند نے بات مکمل کی۔
Post a Comment