سال 2017ء، کراچی میں حادثات کے دوران 962 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی ہوئے، رپورٹ
کرٹیسی: اسلام ٹائمز
کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 962 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے جبکہ شہر میں دیگر واقعات میں 692 افراد لقمہ اجل بنے۔ ماہ جنوری میں ٹریفک حادثات میں نیوی افسر، پولیس اہلکار، خواتین اور بچوں سمیت 58 افراد ہلاک ہوئے تھے، کرنٹ لگنے سے 11 افراد، ڈوب کر 4 افراد، گر کر 5 افراد، ٹرین حادثات میں 7 افراد، دب کر 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے، لیاری کے علاقے کچرے میں لگنے والی آگ سے دم گھٹنے سے 2 کم عمر بھائی اور ایک کمسن بہن جاں بحق ہوئی تھی۔ ماہ فروری میں شہر کے مختلف ٹریفک حادثات میں نیوی اہلکار، 4 طلبہ، خواتین اور کم عمر بچوں سمیت 84 افراد جاں بحق ہوئے۔ شہر کے مختلف مقامات سے 13 لاشیں ملیں، ٹرین کی زد میں آکر 3 افراد ہلاک ہوئے، دم گھٹنے، گرنے اور ملبے تلے دب کر 15 افراد ہلاک ہوئے، کرنٹ لگنے سے 2 افراد، جھلس کر ایک شخص، زیر زمین دھماکے سے ایک شہری ہلاک ہوا، ڈوبنے سے 4 سالہ بچی سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے۔
ماہ مارچ میں ٹریفک حادثات میں نیوی کے افسر، خواتین اور بچوں سمیت 82 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ ٹرین کی زد میں آکر 6 افراد لقمہ اجل بنے تھے، چھت سے گر کر، دیوار گرنے اور دیگر واقعات میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے، کرنٹ لگنے سے 11 افراد ہلاک ہوئے، کم عمر بچی اور خاتون سمیت 2 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے، 2 افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے، شہر کے مختلف علاقوں سے 10 افراد کی لاشیں ملی، 15 مارچ کو آرام باغ کے علاقے میں کچی شراب پینے سے 4 دوست ہلاک ہوئے تھے۔ ماہ اپریل میں شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات خواتین اور بچوں سمیت 85 افراد ہلاک ہوئے، ٹرین کی زد میں آکر 6 افراد ہلاک، ایک شخص جھلس کر ایک شہری اور زہر کھا کر ایک شخص ہلاک ہوا، ڈوب کر 12 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، دم گھٹنے سے 3 افراد ہلاک ہوئے، شہر کے مختلف مقامات سے 15 افراد کی لاشیں ملیں۔ اونچی عمارت، بس کی چھت سے گر کر اور مٹی کا تودہ گرنے سے 9 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ کرنٹ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
ماہ مئی میں شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات خواتین اور بچوں سمیت 96 افراد ہلاک ہوئے، ٹرین کی زد میں آکر 3 افراد ہلاک، ایک شخص جھلس کر ہلاک ہوا، ڈوب کر 28 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، دم گھٹنے سے میاں، بیوی اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ شہر کے مختلف مقامات سے 27 افراد کی لاشیں ملیں، اونچی عمارت، بس کی چھت سے گر کر 15 افراد لقمہ اجل بنے، جبکہ کرنٹ لگنے سے 17 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ہیٹ اسٹروک سے 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ماہ جون میں شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات خواتین، بچوں اور پولیس اہلکار سمیت 81 افراد ہلاک ہوئے، 3 افراد جھلس کر ہلاک ہوئے، ڈوب کر 19 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، شہر کے مختلف مقامات سے 13 افراد کی لاشیں ملیں، اونچی عمارت، بس کی چھت سے گر کر 14 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ کرنٹ لگنے سے 34 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پتنگ کی ڈور پھیر جانے سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔
ماہ جولائی میں شہر میں ٹریفک حادثات میں پولیس افسر و اہلکار سمیت 82 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے، کرنٹ لگنے سے 32 افراد ہلاک، ڈوب کر 17 افراد لقمہ اجل بنے، چھت سے گر کر، دیوار گرنے و دیگر واقعات میں باپ، بیٹے سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے، ٹرین کی زد میں آکر 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، زہریلی چیز کھانے سے ایک شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، جبکہ شہر کے مختلف مقامات سے ایک خاتون سمیت 10 افراد کی لاشیں ملیں۔ ماہ اگست میں شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں پولیس اہلکار اور رینجرز اہلکار سمیت 112 افراد جاں بحق ہوئے، مختلف مقامات سے 14 لاشیں ملیں، ٹرین کی زد میں آکر اے ایس آئی سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے، جھلس کر ماں بیٹی سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے، ملبے تلے دبنے اور گرنے کے واقعات میں رینجرز اہلکار سمیت 22 افراد جاں بحق ہوئے، ڈوب کر 22 افراد لقمہ اجل بنے، دم گھٹنے سے 3 افراد جبکہ کرنٹ لگنے سے 41 افراد جاں بحق ہوئے۔
ماہ ستمبر میں ٹریفک حادثات میں 62 افراد اور دیگر واقعات میں 51 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، اکتوبر شہر میں ٹریفک حادثات میں پولیس اہلکار سمیت 89 افراد ہلاک ہوئے، 13 افراد کی لاشیں ملیں، کرنٹ سے 14 افراد ہلاک ہوئے، ٹرین کی زد میں آکر 4 افراد لقمہ اجل بنے، ڈوب کر بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر حادثات میں 13 افراد ہلاک ہوئے۔ ماہ نومبر میں ٹریفک حادثات میں 77 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ ٹرین کی زد میں 3 افراد ہلاک ہوئے، شہر کے مختلف مقامات سے 14 لاشیں ملیں، کرنٹ لگنے سے 9 افراد، ڈوب کر 5 افراد، جھلس کر 2 افراد و دیگر حادثات و واقعات میں 15 افراد جاں بحق ہوئے۔ یکم دسمبر سے 19 دسمبر تک کے دوران ٹریفک حادثات میں 54 افراد ہلاک و دیگر واقعات میں 32 افراد جاں بحق ہوئے۔
رواں سال خودکشی کے واقعات میں 160 افراد ہلاک
شہر میں رواں سال خودکشی کے واقعات میں 160 افراد ہلاک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ماہ جنوری میں خودکشی کے واقعات میں 5 خواتین، ایک تاجر، ایک سیکیورٹی گارڈ سمیت 12 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔ فروری میں ایف سی اہلکار، خواتین اور ایک لڑکی سمیت 16 افراد نے خودکشیاں کی۔ ماہ مارچ 3 خواتین سمیت 18 افراد نے خودکشی کی تھی جبکہ پرسرار طور پر 2 افراد نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔ ماہ اپریل میں خودکشی کے واقعات میں 5 خواتین سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے۔ ماہ مئی میں خودکشی کے واقعات میں 8 خواتین اور ڈاکٹر سمیت 20 افراد نے زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔ ماہ جون میں خودکشی کے واقعات میں 7 خواتین سمیت 14 افراد ہلاک ہوئے۔ ماہ جولائی 4 خواتین سمیت 13 افراد نے خودکشیاں کی۔ ماہ اگست میں خودکشیوں کے واقعات میں 14 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ماہ اکتوبر میں بھی خواتین سمیت 12 نے پھندا لگا کر خودکشیاں کی۔ ماہ نومبر میں 12 افراد نے خودکشی کی تھی جبکہ یکم دسمبر سے 19 دسمبر تک کے دوران شہر میں خودکشی کے واقعات میں 6 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
سورس پر پڑھیں
سورس پر پڑھیں
Post a Comment