ملتان میں دو لڑکیوں نے اپنے ہی کزن سے شادی کرکے ایک ساتھ زندگی گزرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے سمعیہ آباد کے رہائشی فراز نامی لڑکے سے دیڑھ ماہ قبل اس کی کزن علینہ کی شادی ہوئی، تاہم علینہ اور علیشبہ دونوں سہیلیاں تھیں جس پر علینہ نے اپنی دوست کی بھی فراز کیساتھ شادی کروا دی۔
فراز نے بتایا کہ اس نے علینہ سے پسند کی شادی کی تھی، جبکہ اس کی دوسری بیوی خود علینہ نے ہی پسند کی، جو اس کی بچپن کی دوست ہے۔
لڑکے کی دونوں بیویوں کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ایک ساتھ رہی ہیں اور ایک کی شادی ہونے سے دوسری کا اکیلے رہنا ممکن نہیں تھا، لہذا انھوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی۔
کرٹیسی ڈان نیوز
Post a Comment