قرآن شریف کی اس سورۃ کو اگر انسان بغور پڑھے ، تو وہ کبھی بھی گناہ کرنے کا نہیں سوچے گا……

سورة القَارعَة
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

ترجمہ
کھڑ کھڑانے والی (۱) کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟ (۲) اور تم کیا جانوں کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟ (۳) (وہ قیامت ہے) جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پتنگے (۴) اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون (۵) تو جس کے (اعمال کے) وزن بھاری نکلیں گے (۶) وہ دل پسند عیش میں ہو گا (۷) اور جس کے وزن ہلکے نکلیں گے (۸) اس کا مرجع ہاویہ ہے (۹) اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے؟ (۱۰) (وہ) دہکتی ہوئی آگ ہے (۱۱)


اللہ ہمیں نیک عمل کی توفیق عطا فرمائے: امین


Post a Comment

Previous Post Next Post