جانوروں کے ساتھ احسان وسلوک اجر وثواب
کاباعث، اور اس عمل سے اُس بدکار عوت کی بخشش ہوگئی
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا
کہ بدکار عورت کی بخشش صرف اس وجہ سے کی گئی کہ ایک مرتبہ اس کا گذر ایک ایسے کنویں
پر ہوا جس کے قریب ایک کتا کھڑا پیاس کی شدت سے ہانپ رہا تھا، اور قریب تھاکہ وہ پیاس
کی شدت سے ہلاک ہوجائے ، کنویں سے پانی نکالنے کو کچھ تھا نہیں، اس عورت نے اپنا چرمی
موزہ نکال کر اپنی اوڑھنی سے باندھا اور پانی نکال کر اس کتے کو پلایا، اس عورت کا
یہ فعل بارگاہ الٰہی میں مقبول ہوا،اور اس کی بخشش کر دی گئی۔(مسلم: باب فضل ساقی البہائم،
حدیث:۵۹۹۷(
Post a Comment