میاں نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا جیل سے رہائی پر چترال میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا جشن۔ عوام میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔
چترال(گل حماد فاروقی) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ کے رہنماء میاں محمد نواز شریف ، اس کی بیٹی مریم نواز اور داما د کیپٹن صفدر کی جیل سے رہائی پر پارٹی کارکنوں اور چترال کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پارٹی رہنماء شہزادہ خالد پرویز کے رہنمائی میں کارکنوں نے اتالیق چوک سے پی آئی اے چوک تک ریلی نکالی اور راستے میں لوگوں میں مٹھائی تقسیم کرتے رہے۔اس خوشی میں شہزادہ خالد پرویز نے لوگوں میں مٹھائی تقسیم کرکے مبارک باد دی۔
پارٹی رہنماؤں نے پی آئی اے چوک میں ایک جلسہ بھی کیا اور چوک میں بھی لوگوں میں مٹھائی تقسیم کرتے رہے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے نواز شریف کی چترال کیلئے خدمات سراہا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے لواری سرنگ کیلئے اربوں روپے دئے اور عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جبکہ اس سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی ک دور حکومت میں لواری سرنگ پر کام روک دیا گیا تھا اور اس کا فنڈ ملتان بھیجا گیا تھا انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے گولین گول پن بجلی گھر کیلئے اربوں روپے کا فنڈ دیکر بجلی کا دیرینہ مسئلہ حل کروایا۔ اور چترال سے گرم چشمہ، بونی، وادی کیلاش کیلئے بھی اربوں روپے کا فنڈ منظور کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بجلی صرف مسلم لیگ ن والوں کو نہیں لگتا بلکہ اسے پورا چترال استعمال کرتے ہیں اور چترال کے لوگ اس کے ممنو ن ہیں ہم اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتے۔ ایڈوکیٹ کوثر نے کہا کہ اس فیصلے پر ہم بہت خوش ہیں اور اسے حق اور انصاف کا فتح قرارد یتے ہیں۔
محمد ولی چیرمین نے کہا کہ عدلیہ نے جو فیصلہ دیا ہے کہ اس فیصلے کو پاکستان کے بائس کروڑ عوام سراہتے ہیں ۔ غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ ایک سیاسی انتقام تھا اور اس میں کسی کو جتوانا تھا کسی کو ہرانا تھا ورنہ اس کے حلاف کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے چترال کا مصیبت کے وقت پانچ مرتبہ دورہ کیا اور ہم ان کی احسانات کو زندگی بھر نہیں بھولیں گے۔ آحر میں پارٹی رہنماء شہزادہ خالد پرویز نے تمام کارکنوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے محتصر کال پر پی آئی اے چو ک میں جمع ہوکر جلسہ میں شرکت کی اور مٹھائی تقسیم کرنے میں بھی بھر پور حصہ لیا۔
Post a Comment