عمران خان کی حکومت ان قیمتی سرکاری چیزوں کو بیچ کے قرضے واپس کریگی : تفصیلات کے لئے لنک کھولیں

پاکستان کے قرضوں کی اکٹھی ادائیگی کیلئے شاندار بندوبست وہ بھی صرف 17 دن میں، عمران خان نے ملک کی ایسی چیز بیچنے کا فیصلہ کر لیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے قرضوں کی اکٹھی ادائیگی کے لیے حکومت نے سرکاری افسروں کی بڑی بڑی کوٹھیوں کو نیلام کرکے کھربوں روپے کا ریونیو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ کوٹھیاں انگریز دور میں شہروں باہر بنائی گئی تھیں اور ان کے ساتھ بڑے بڑے باغ اور کاشت کاری کے لیے کئی ایکڑ زرعی زمینیں تھیں، یہ کوٹھیاں اب شہری آبادیوں میں آ گئی ہیں اور ان زمینوں کی موجودہ قیمت کھربوں روپے میں بنتی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہوزیراعظم ہاؤس کی جانب سے صوبائی حکومتوں کی وساطت سے محکمہ مال کے حکام کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ تمام کمشنرز، ڈی آئی جیز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز کی سرکاری رہائش گاہوں کے علاوہ سرکٹ ہاؤسز، ریسٹ ہاؤسز، گیسٹ ہاؤسز، ڈاک بنگلوں، کیمپ دفاتر اور دیگر سرکاری رہائش گاہوں کے بارے میں فوری طور پر رپورٹ بنا کر وزیراعظم ہاؤس بھیجیں۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے یہ رپورٹ تیار کرنے کے لیے ایک خصوصی پرفارما بھی تیار کیا گیا ہے، اس پرفارما میں افسران کے نام، سرکاری رہائش گاہ کی لوکیشن، موجودہ استعمال، کل رقبہ، زیر تعمیر رقبہ، کمروں کی تعداد، رہائش گاہ میں دستیاب سہولتوں کی فہرست، بلڈنگ کی حالت، سرکاری رہائش گاہ میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کی تعداد، سالانہ اخراجات اور افسروں کے سالانہ انکم ٹیکس کی تفصیلات درج کرنا بھی ضروری ہے، وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ صوبہ کے چیف سیکرٹری یہ رپورٹ اپنے دستخطوں کے ساتھ دیں گے، صوبے کا چیف سیکرٹری رپورٹ کے بارے میں سرٹیفکیٹ دے گا کہ یہ مکمل طور پر درست ہے۔ پاکستان کے قرضوں کی اکٹھی ادائیگی کے لیے حکومت نے سرکاری افسروں کی بڑی بڑی کوٹھیوں کو نیلام کرکے کھربوں روپے کا ریونیو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔






Post a Comment

Previous Post Next Post