انڈونیشیا میں قیامت خیز زلزلے، 1200 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے، 2 لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے

انڈونیشیا میں قیامت خیز زلزلے، 1200 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے، 2 لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے





جکارتہ (نیوز ڈیسک)  نڈونیشیا کے ایک جزیرے سولاویسی میں قیامت خیز زلزلہ آیا ہے۔  زلزلے کے بعد تباہ کن سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی گئی ہے۔  غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا میں تباہ کن زلزے اورسونامی کے بعد جاری امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انڈونیشیا کی حکومت کی جانب سے ہلاکتوں کے حوالے سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار  میں بتایا گیا کہ جزیرہ سولاویسی میں ہلاکتوں کی تعداد 1234 ہوگئی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق متاثرین صاف پانی اور کھانے پینے کی اشیا کی ترسیل نہ ہونے پر بھوک اور پیاس کا شکار ہیں جبکہ ہسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کا  مزید کہنا ہے کہ 2 لاکھ افراد کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے جن میں ہزاروں بچے بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ چارروز قبل انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں 7.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں نے پالو شہر میں بڑے پیمانے پرتباہی مچائی تھی جس سے  عمارتیں منہدم، سڑکیں تباہ اور بجلی کی ترسیل کا نظام معطل ہوگیا تھا  جبکہ  کئی گاؤں پانی میں ڈوب گئے تھے۔ 




Post a Comment

Previous Post Next Post