بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فضایہ کی موثر جوابی کارروائی سے بھاگ گئے
راولپنڈی (ٹائمزآف چترال مانیٹرنگ) بھارتی فضایہ کے طیاروں کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فضایہ کی موثر جوابی کارروائی سے بھاگ گئے۔ بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کی لیکن شاہینوں کے فضا میں بلند ہوتے ہی بزدل بھارتی طیارے بدحواسی کے عالم میں بالاکوٹ کے قریب ہتھیار پھینک کر بھاگ کھڑے ہوئے۔
وزیرا عظم عمران خان حال ہی میں اپنی تقریر میں کہا ہے اور بھارت پر واضح کردیا ہے کہ ہم سوچیں گے نہیں فوری جواب دیں گے جبکہ آرمی چیف بھی مکار دشمن کو دندان شکن جواب دینے کے احکامات دے چکے ہیں۔ پاک فوج بھارت سے ملحقہ تمام سرحدوں پر چوکس اور چوکنا ہے۔ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا "بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر سے دراندازی کی، پاکستانی طیاروں نے بروقت اور فوری کارروائی کی، بھارتی طیارے بالا کوٹ کے قریب سے واپس بھاگ گئے، بھارتی طیارے جلدی میں کچھ پے لوڈ بھی گرا گئے۔"
بھارتی ایئر فورس کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی دراندازی کے واقعے میں کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا تاہم پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔
ادھر بھارتی میڈیا اس خوش فہمی میں مبتلا ہے کہ بھارتی فضائی طیاروں نے پاکستان میں گھس کر دہشت گرد کیمپوں کا صفایا کردیا ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے لکھا ہے کہ بھارتی فضایہ کے 12 میراج 2000 فائٹر جیٹ ایل او سی عبور کرکے دہشت گرد ٹھکانوں پر 1000 کلو گرام کے بم گرائے ہیں۔ اخبار نے بھارتی فوج کے ابلاغ عامہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ بھارت فورسز نے لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب جیش محمد، حذب المجاہدین وغیرہ کے تریبیتی کیمپ تباہ کردہئے ہیں۔
Post a Comment