لطیفہ ، لطیفے : آپ کو ہنسانے کے لئے ایک جوک بھی ہوجائے: شوہر مخاطب کرکے بیوی بولی

😂😃😄

شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے بیوی بولی : اس بار جانوروں کے ڈاکٹر کو دکھاؤ تبھی آپ ٹھیک ہونگے۔
شوہر : وہ کیوں؟
۔
بیوی : روز صبح مرغے کی طرح جلدی اٹھ جاتے ہو، گھوڑے کی طرح بھاگ کر آفس چلے جاتے ہو ، گدھے کی طرح دن بھر کام کرتے ہو ،  بندر کی طرح باس کے اشارے پر ناچتے ہو،  گھر آ کر فیملی پر کتے کی طرح چلاتے ہو،  اور پھر بھینسے کی طرح سو جاتے ہو۔
۔
۔
۔
ایسے میں انسانوں کا ڈاکٹر کیا خاک تمہیں ٹھیک کرے گا۔۔؟؟

😂😃😄


لڑکا اور لڑکی مولوی کے پاس گئے اور بولے: جلدی سے ہمارا نکاح پڑھائو

مولوی نے نکاح پڑھا دیا
لڑکا: آپکی فیس...؟؟؟
مولوی: لڑکی کی خوبصورتی کےمطابق فیس دے دو...!!
لڑکے نے اپنی جیب سے ایک روپیہ نکالا اور مولوی کو دے دیا۔
اچانک ہوا چلی اور لڑکی کے منہ سے نقاب اُٹھ گیا
مولوی نے دیکھا تو بولا: بیٹا بقایا تو لیتے جاو۔

😂😃😄

شوہر آج پھر تمہارے بیٹے نے میری جیب سے دس روپے نکال لئے سمجھاؤ اسے۔
کیون اس پر الزام لگاتے ہو میں بھی تو لے سکتی ہوںـ
نہیں تم لیتی تو ساری جیب خالی ہوتی۔
شوہر نے اطمینان سے جواب دیا۔






Post a Comment

Previous Post Next Post