حکومت پاکستان کا ایک بڑا تنازعہ حل ہوگیا، حکومت کو 80 کروڑ ڈالر ملیں گے

حکومت پاکستان کا ایک بڑا تنازعہ حل ہوگیا، حکومت کو 80 کروڑ ڈالر ملیں گے

اسلام آباد: اتصالات سے واجبات کی وصولی میں پیش رفت ہوگئی، دبئی حکام نے 80 کروڑ ڈالرز کی ادائیگی کی پاکستان کو آفر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اتصالات کمپنی نے پاکستان کوخطیر رقم دینے کی آفرکردی، مشیر خزانہ کی ہدایت پر قائم کی گئی کمیٹی نے دبئی حکام سے مذاکرات کیے، دبئی حکام نے پہلی بار پی ٹی سی ایل واجبات ادائیگی کے لیے مثبت جواب دیا ہے۔

ذرائع کاکہناتھا کہ دبئی حکام نے 80 کروڑ ڈالرز کی ادائیگی کے لیے پاکستان کو ایک آفر دی ہے ،پاکستان دبئی حکام کی جانب سے دی گئی آفر کا جائزہ لے رہا ہے،بہت جلد دبئی حکام کو اس آفر کا جواب دیا جائے گا۔


تحریک انصاف حکومت کی بہت بڑی کامیابی، 15 برس پرانا اتصلات تنازعہ حل ہوگیا ہے۔ دبئی نے پاکستان کو 80 کروڑ ڈالرز دینے کی باقاعدہ پیش کش کر دی، اماراتی کمپنی نے پرویز مشرف کے دور میں پی ٹی سی ایل کے شیئرز خریدے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی حکام نے 80 کروڑ ڈالرز کی ادائیگی کی پاکستان کو آفر کردی۔ بتایا گیا ہے کہ اتصالات کمپنی نے پاکستان کوخطیر رقم دینے کی باقاعدہ پیش کش کی ہے۔مشیر خزانہ کی ہدایت پر قائم کی گئی کمیٹی نے دبئی حکام سے مذاکرات کیے جس کے بعد دبئی حکام نے پہلی بار پی ٹی سی ایل واجبات ادائیگی کے لیے مثبت جواب دیا ہے۔

ذرائع کاکہناتھا کہ دبئی حکام نے 80 کروڑ ڈالرز کی ادائیگی کے لیے پاکستان کو ایک آفر دی ہے۔

پاکستان دبئی حکام کی جانب سے دی گئی آفر کا جائزہ لے رہا ہے اوربہت جلد دبئی حکام کو اس آفر کا جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیلی مواصلات کمپنی اتصالات نے پی ٹی سی ایل کے اثاثوں کی منتقلی کے تنازعے پر برسوں قبل حکومت پاکستان کو 80 کروڑ ڈالرز کی ادائیگی روک دی تھی۔ اتصالات کے حکام نے موقف اختیار کیا تھا کہ پی ٹی سی ایل کی خریداری کی مد میں پاکستان کو واجب الادا بقیہ 80 کروڑ ڈالر کی رقم کی ادائیگی میں سب سے بڑی رکاوٹ پراپرٹی کی منتقلی ہے۔ پی ٹی سی ایل کی اراضی اتصالات کے کنٹرول میں نہیں دی گئی جس کے باعث کمپنی نے واجب الادا رقم کی ادائیگی روک دی تھی۔







Post a Comment

Previous Post Next Post