ایک سنت جسے ہم فراموش کرتے جا رہے ہیں
زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانے کے فوائد سائنس نے بھی مان لئے-
دور جدید میں کھانا کھانے کیلئے کرسی میز کا رواج عام ہوگیا ہے اور ہمارا روایتی طریقہ جس میں چٹائی پربیٹھ کر کھانا کھایا جاتا تھا اب تقریباً ختم ہوتا جارہا ہے۔ مغربی سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ کرسی میز کی بجائے زمین پر چٹائی وغیرہ بچھا کر کھانا کھانے سے صحت کیلئے بے پناہ فوائد حاصل ہوتے ہیں، اگرچہ ان فوائد کی فہرست بہت طویل ہے مگر چند ایک درج ذیل ہیں:
✔.... زمین پر بیٹھ کر کھانے سے کھانا بہتر طور پر ہضم ہوتا ہے کیونکہ زمین پر بیٹھنے سے جسم زیادہ آرام دو حالت میں ہوتا ہے۔
✔.... زمین پر بیٹھ کر کھانے سے جلدی پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے جس کی وجہ سے موٹاپے کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا۔
✔.... نیچے بیٹھ کر کھانے سے کمر، جانگھ اور ٹانگوں کے عضلات میں لچک پیدا ہوتی ہے اور دردوں سے نجات ملتی ہے۔
✔.... زمین پر بیٹھ کر کھانے سے آپ اپنے کھانے کے عمل پر زیادہ توجہ دیتے ہیں اور غذا بہتر طور پر جزوِ بدن بنتی ہے۔
✔.... اکٹھے بیٹھ کر کھانے کا مقصد بھی زمین پر بیٹھنے سے بہتر طور پر پورا ہوتا ہے کیونکہ سارا گھرانہ ایک دوسرے سے جڑ کر بیٹھ سکتا ہے۔
✔.... زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانے سے آپ کے کمر اور کندھوں کے عضلات صحتمند رہتے ہیں جس کی وجہ سے آپ چلتے ہوئے اور بیٹھے ہوئے کمر اور کندھے سیدھے رکھتے ہیں۔
✔.... اس طریقہ سے ٹانگوں اور کولہوں کے جوڑ کو خشکی اور کھنچاﺅ سے محفوظ رہتے ہیں۔
✔.... زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانے سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے اور دوران خون بھی بہتر ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں دل کی بیماریوں، خصوصاً ہارٹ اٹیک کا خدشہ بہت کم ہوجاتا ہے۔
Post a Comment