اردو شاعری : آنکھوں کا رنگ، بات کا لہجہ بدل گیا


آنکھوں کا رنگ، بات کا لہجہ بدل گیا
وہ شخص،ایک شام میں کتنا بدل گیا

کچھ دن تو میرا عکس رہا،آئینے پہ نقش
پھر یوں ہوا، کہ خود میرا چہرہ بدل گیا

جب اپنے اپنے حال پہ، ہم تم نہ رہ سکے
تو کیا ہوا،جو ہم سے زمانہ بدل گیا؟؟

حیرت سے سارے الفاظ اسے دیکھتے رہے
باتوں میں اپنی بات کو کیسا بدل گیا

شاید وفا کے کھیل سے،اُکتا گیا تھا وہ
منزل کے پاس آکے،جو رستہ بدل گیا

قائم کسی بھی حال پہ، دنیا نہیں رہی
تعبیر کھوگئی،کبھی سپنا بدل گیا

شاعر نا معلوم




Post a Comment

Previous Post Next Post