Former captain Wasim Akram's special message regarding Eid-ul-Hadi and Qurbani
سابق کپتان وسیم اکرم کا عیدالحضی اور قربانی کے حوالے سے خصوصی پیغام
بہت ضروری ہے کہ منڈی جانے کے بجائے قربانی کا جانور آن لائن بک کیا جائے اور گوشت گھر پہنچ جائے
سابق کپتان وسیم اکرم نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو آن لائن قربانی اور منڈی نہ جانے کا مشورہ دیا ہے ۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ قربانی ضرور کریں لیکن کورونا وائرس کی احتیاط کے پیش نظر منڈی نہ جائے۔ بلکہ جانور آن لائن بک کرائیں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ وہ بھی قربانی کا جانور لال میٹ کے زریعے آن لائن بک کرائیں گے اور قربانی کے جانور کا گوشت گھر پہنچادیا جائیگا ۔۔وسیم اکرم نے کہا لال میٹ کی قربانی کی کھالیں انڈس ہسپتال کو دی جائیں گی جو مستحق مریضوں کے علاج میں معاون ہوگی۔ وسیم اکرم نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث اس بار ملنا جلنا بھی ممکن نہیں ہوگا، احتیاط وقت کا تقاضہ ہے۔
Post a Comment