Daish gives war training to 5 year olds kids - UNO


داعش گروہ پانچ سالہ بچوں کو جنگی تربیت دے رہا ہے: اقوام متحدہ


شام کے شہر رقہ میں کم از کم ساڑھے تین سو بچے جن کی عمر پانچ سال کے قریب ہے، جنگی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ اس بارے میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور والیری آموس نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں بتایا۔ ان کے مطابق جنگی تربیت حاصل کرنے والے اور جنگی کارروائیوں میں حصہ لینے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ والیری آموس نے مزید بتایا کہ پچھلے عرصے میں داعش کی طرف سے بچوں کو سر عام قتل کئے جانے کے بارے میں اطلاعات ملتی آ رہی ہیں۔

اس وقت شام میں ساڑھے پانچ ملین نابالغ بچوں کو امداد کی فوری ضرورت ہے۔ والیری آموس نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کیا جائے اور ایسے جرائم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مزید پڑھیں: urdu.ruvr.rur

Post a Comment

Previous Post Next Post