Why did you send beef masala - 'we did not touch the Pakistani aid' Hindu Quake survivors of Nepal boycott Pakistani relief goods

ہم تہماری امداد کو ہاتھ نہیں لگائیں گے بیف مصالحہ کیوں بھیج دیا: نیپالی ہندو ، نیپالیوں نے پاکستانی امداد کو ہاتھ نہیں لگایا

نیپال (مائی وائس ٹی وی مانیرٹنگ)  ہندو جہاں کہیں بھی رہتے ہوں وہ گائے کو مقدس ترین سمجھتے ہیں گائے کی پیشاپ کو بھی زمین پر گرنے نہیں دیتے۔ گائے زبح کرنے والے کو نیپال میں 12 سال قید کی سزا ہوتی ہے ۔نیپالی حکومت کے حکام نے پاکستانی امداد کے بارے میں ملک کے وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے۔ جس کی ایک داخلی انکوائری جاری ہے اور اس کے بعدمعاملہ پاکستان کی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

25 اپریل کو نیپال میں آنے والے زلزلے میں بڑے تباہی  ہوئی اور 3 ہزار سے زائد جانوں کے نقصان کے بعدپاکستانی حکومت نے انسانی ہمدردی کے تحت نیپال کوریلیف پیکج کےحصہ کے طور پردیگر سامان کے ساتھ 'بیف مصالحہ' کے پیکٹ بھیج دیئے ، جس پر ہندوں نے احتجاجاً پاکستانی امداد سامان کا بائیکاٹ کردیا۔ 
ہندو اکثریتی ملک ملک نیپال میں گائے کو مقدس ماتا مانا جاتا ہے  اور گایوں کو ذبح کرنے پر پابندی عائد ہے ۔

ہندو ڈاکٹر بلویندر سنگھ نے بتایا کہ جب ہم پاکستانی سامان لینے ایئر پورٹ پہنچے ، تو امدادی سامان کے اندر تیار کھانوں کے ساتھ ساتھ ہمیں تیار بیف مصالحہ کے پیکیٹ بھی ملے۔ جس کے بعد ہم نے پاکستانی  کھانوں کو ہاتھ  نہیں ہگا۔ تاہم باقی مقامی لوگوں  کو اس کا علم نہیں تھا، جب انہیں بھی معلوم ہوا تو انہوں نے بھی کھانے سے انکار کیا۔

اس موقع پر ایک اور ہندو ڈاکٹر نے کہا کہ پاکستان نے نیپالیوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے  انہیں اس معاملے کی حساسیت کا اندازہ نہیں ہے۔ 

ایک اعلی نیپال سرکاری عہدیدار نے کہا: "اس معاملہ سے وزیر اعظم سشیل کوئرالہ اور انٹیلی جنس چیف کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ہم بھی حقائق کی تصدیق کے لئے ایک داخلی انکوائری شروع کر رہے ہیں۔  اگر رپورٹ صحیح ثابت ہوئی تو ہم پاکستان کے ساتھ سفارتی سطح پر معاملہ اٹھائیں گے۔ ہمارے کلیدی پارٹنر ہونے کے ناطے، بھارت  کو بھی پیش رفت کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔
تسنیم اسلم، پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ کہ وہ اس معاملے سے آگاہ نہیں ہیں۔سامان بھیجنے کی ذمہ دار میں نہیں ہوں۔ یہ امداد ی سامان کسی بھی جگی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے بھیج دیا جاتا ہے۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post