شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہر جانے کا دعویٰ

عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہر جانے کا دعویٰ

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف سیشن عدالت لاہور میں 10 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا ہے ۔ 
ان کی طرف سے مصطفیٰ رمدے ایڈووکیٹ نے دعوی دائر کیا ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر 10 ارب روپے رشوت کی پیشکش کا جھوٹا الزام عائد کر کے ان کی شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچایا ۔
دعوے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اس الزام کے حوالے سے اخباری بیانات اور ٹی وی انٹرویوز کو بطور شواہد پیش کیا گیا ہے ۔




Post a Comment

Previous Post Next Post