ایم سی بی۔عارف حبیب سیونگز نے لاہور کے ایمپوریم مال میں ڈیجیٹل سیونگ سینٹر کھول دیا


MCB-Arif Habib Savings and Investments Limited (MCB-AH) recently launched Pakistan’s first Digital Saving Centre in Lahore. The centre was inaugurated by Mian Mohammad Mansha and 
Mr. Nasim Beg who were accompanied by senior officials of MCB-AH

لاہور:- ایم سی بی۔عارف حبیب سیونگز اینڈ انویسٹمنٹس لمیٹڈ (ایم سی بی۔اے ایچ) نے حال ہی میں لاہور میں ڈیجیٹل سیونگ سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔ ڈیجیٹل سیونگ سینٹر ایمپوریم مال میں واقع ہے جو لاہور کے مصروف ترین اور انتہائی مشہور شاپنگ مالز میں سے ایک ہے۔ 

اس سینٹر کا افتتاح میاں محمد منشا کی جانب سے کیا گیا جنہوں نے ایم سی بی۔اے ایچ کی ٹیم کے ساتھ بعض دلچسپ سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔ اس تقریب میں ایم سی بی۔ اے ایچ کی جانب سے ابتدائی طور پر آئی سیو (iSave) کو متعارف کرانا بھی شامل تھا۔ آئی سیو ایک باسہولت آن لائن پورٹل ہے جو صارفین کی تمام سرمایہ کاریوں اور بچت کی ضروریات کو لمحوں میں پورا کرتا ہے۔ آئی سیو کے ذریعے صارفین آسانی سے اپنا انویسٹمنٹ اکاو ¿نٹ کھول سکتے ہیں، سرمایہ ڈال سکتے ہیں اور فنڈز نکلوانے کے ساتھ محض چند کلکس کی بدولت انہیں مانیٹر کرنے سمیت بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ 

ڈیجیٹل سینٹر صارفین اور ایم سی بی-اے ایچ کے درمیان ایک ڈیجیٹل ٹچ پوائنٹ ہے جہاں ادارہ بچت کی حوصلہ افزائی کی مناسبت سے بلاتعطل سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس ڈیجیٹل سینٹر کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ صارفین تک ویڈیو کانفرنسنگ جیسی سہولیات کے ذریعے انہیں اپنے قریب لایا جائے تاکہ انہیں سرمایہ کاری پر ماہرانہ رائے دی جائے اور مطلوبہ سرمایہ کاری کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں۔ 

افتتاحی تقریب میں تفریحی کھیل اور سرگرمیاں شامل تھیں تاکہ شاپنگ مال میں آنے والے لوگوں سے رابطوں کی حوصلہ افزائی ہو۔ اس تقریب میں سینٹر پر آنے والے افراد کو مختلف انویسٹمنٹ فنڈز اور ایم سی بی۔اے ایچ کی دیگر اہم خدمات سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ ایم سی بی۔اے ایچ ٹیم کی جانب سے ورچوئل ریالٹی کے ذریعے گول سیور چیلنج نامی گیم بھی تیار کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کو بطور گول کیپر کے طور پر دکھایا گیا جو گول بچا کر پوائنٹس اسکور کرتے ہیں۔ 

ایم سی بی ۔ اے ایچ ملک کے دو صف اول کی ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے درمیان اہم انضمام کے ذریعے جون 2011 میں اس وقت عمل میں آیا جب عارف حبیب انویسٹمنٹس لمیٹڈ اور ایم سی بی ایسٹ مینجمنٹ کمپنی نے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ 70 ہزار سے زائد ریٹیل سرمایہ کاروں کے اعتماد کے ساتھ ایم سی بی۔ اے ایچ ایسٹ منیجر، انویسٹمنٹ ایڈوائزر اینڈ پنشن فنڈ منیجر، باسہولت اسکیموں (اوپن اینڈ) کو چلانے، بااختیار پورٹ فولیوز اور پنشن اسکیموں کے طور پر اولین اور جدت انگیز اداروں میں پیش پیش ہے جس کی مجموعی مالیت 30 جون 2017 کو 74.1 ارب روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔ 





Post a Comment

Previous Post Next Post