چوہدری نثار، نواز شریف سے کیوں ناراض ہوئے ہیں، وجہ یہ ہے: پڑھیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چوہدری نثار ناراض ہو گئے؟ ایسا کونسا کام تھا جس سے روکا گیا تھا تو چوہدہدری صاحب ناراض ہوئے ۔ بالآخر اصل وجہ سامنے آ ہی گئی، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات کی مختلف کہانیاں گردش میں ہیں، ان اختلافات کی ایک بڑی وجہ سامنے آ گئی ہے اور وہ وجہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی ہیں، کیوں کہ وزیر داخلہ چاہتے تھے کہ ظفر حجازی کے خلاف کارروائی ہو۔مگر ایسا نہ کیا گیا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ظفر حجازی کے خلاف تفتیش کرنے والے افسر کو میرٹ پرتفتیش کرنے کا کہا تھا۔ 

دوسری طرف وزیراعظم ہاؤس سے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ایف آئی اے کے ایک تفتیشی آفیسر کو پیغام بھجوایا کہ ظفر حجازی کے خلاف محاذ بنا کر شریف خاندان کو ہدف بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے تفتیشی افسر کو میرٹ پر کام کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ جب وزیر داخلہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تفتیشی افسر نے میرٹ پر انکوائری مکمل کی تو وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے اس تفتیشی افسر سے ناراضی کا اظہار بھی کیا گیا۔ چوہدری نثار سے ایس ای سی پی کے خلاف کارروائی پر وزیراعظم نے اپنی ناراضی کا اظہار کیا اس کے باوجود چوہدری نثار نے کہا کہ کارروائی اور انکوائری میرٹ کی بنیاد پر ہی ہو گی یہ بات وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مابین اختلافات کی وجہ بنی۔




Post a Comment

Previous Post Next Post