ہنسنے کی آزادی ہے : تین مزے مزے کے لطیفے : پڑھیں ہنسیں اور شیر کرکے ہنسائیں ☻ ☺

بینک میں ڈکیتی ہورہی تھی 
ڈاکو ایک آدمی کے پاس آیا اور پوچھا " کیا تم نے مجھے ڈاکا ڈالتے ہوئے دیکھا ہے ؟ "
آدمی " ہاں ! میں نے دیکھا ہے ۔ "
ڈاکو نے اسے گولی مار دی 
پھر ڈاکو دوسرے آدمی کے پاس آیا اور پوچھا " کیا تم نے مجھے ڈاکا ڈالتے ہوئے دیکھا ہے ؟ "
دوسرا آدمی " نہیں نہیں ! میں نے نہیں دیکھا لیکن سامنے جو میری بیوی کھڑی ہے اس نے دیکھا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ "

______ ☺_______


کچھ دن قبل ہماری بیگم کو اپنے شناختی کارڈ کی تجدید کرانا تھی ، صبح ہی صبح فرمانے لگیں 
سنئیے ! کیا آپ کے پاس نادرہ کا نمبر ہے ؟ 
نہیں !! نادرہ کا تو نہیں مگر اس کی بہن کا ہے 
۔
۔
۔ ۔ ۔
تب پتا چلا دن میں تارے دیکھنا کیا ہوتا ہے۔

______ ☺_______


عورت اپنے وکیل سے !
میں اپنے سابقہ شوہر سے صلح کرنا چاہتی ہوں
وکیل حیران ہوکر !
لیکن ابھی کچھ عرصے پہلے ہی تو آپ نے ان سے علیحدگی اختیار کی ہے ،
عورت بولی !
بات یہ ہے کہ جب سے وہ مجھ سے علیحدہ ہوئے ہیں
بہت خوش خوش نظر آتے ہیں ، اور یہ میں برداشت نہیں کرسکتی 


Post a Comment

Previous Post Next Post