عشقِ رسول ﷺ کیا ہے، اللہ سے لو لگانا
مومن کی روح ڈھلنا، قرآں کو راہ کرنا
عشقِ رسول ﷺ کیا ہے، حق کو حیات کرنا
فرقوں میں بٹ نہ جانا ، ہر بت کو پاش کرنا
عشقِ رسولﷺ کیا ہے، قائم نماز کرنا
لازم زکوۃ دینا، خیرات صدقہ کرنا
عشقِ رسول ﷺ کیا ہے، رزقِ حلال کھانا
سود اور حرام سے بھی اولاد کو بچانا
عشقِ رسول ﷺ کیا ہے، اہلِ زمیں سے جڑنا
ہر اک کی خیر بننا، مشکل میں کام آنا
عشقِ رسول ﷺ کیا ہے ، رشتوں کو یاد رکھنا
ماں باپ کی اطاعت، ان کا خیال رکھنا
عشقِ رسول ﷺ کیا ہے، ترکِ گناہ کرنا
ہر شرک، شر، برائی کے پاس تک نہ جانا
عشقِ رسول ﷺ کیا ہے، نیت کو صاف رکھنا
اس زندگی کا محور، خوفِ خدا بنانا
عشقِ رسول ﷺ کیا ہے، درود و سلام کہنا
لفظوں سے آگے بڑھ کے، سنت پہ ان کی چلنا
اتباف ابرک
Post a Comment