Reham and PMLN offered me 10 coror to defame Imran Khan – says Salman Ahmed



کراچی: معروف گلوکار اورپی ٹی آئی رہنما سلمان احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان اور پاکستان مسلم لیگ(ن)نے انہیں الیکشن سے قبل عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کے لیے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی۔

گلوکار سلمان احمد نے ٹوئٹر پر انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان، پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کی جانب سےان سے ایک ہی دن رابطہ کیاگیا اور عمران خان پر کیچڑ اچھالنے کیلئے کہاگیا۔

سلمان احمد نے مزید لکھا انہیں عمران خان کے خلاف  عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کے لیے ریحام خان کی جانب سے ای میلزاور ٹوئٹس موصول ہوئیں اور اسی دن پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جانب سے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی۔

سلمان نے ریحام خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریحام خان کو کوئی ڈر نہیں ہے اور وہ کچھ نہیں چھپارہیں تو نجی چینل کے ٹاک شو میں میراسامنا کریں اور میرے سوالوں کا جواب دیں۔ courtesy Express








Post a Comment

Previous Post Next Post