اردو شاعری : ہر شخص تو ہوتا نہیں ہر بات کے قابل

ہر شخص تو ہوتا نہیں ہر بات کے قابل
ہر شخص کو ہر بات بتایا نہیں کرتے
.
قد آوروں کے ساتھ نہ چلنا مرے یارو
اونچے کہیں بھی خاک پہ سایا نہیں کرتے
.
سچ بات کہاں بولتے ہیں لوگ یہاں پر
فوراََ کسی کی بات میں آیا نہیں کرتے
.
اِخلاص اور احساس کا اَفلاس ہے ہر سُو
اِس دور میں جذبات لُٹایا نہیں کرتے
.
یہ تختِ خُدا ہے اِسے تُم پاک ہی رکھنا
ہر شخص کو اِس دِل میں بسایا نہیں کرتے
.
خاموشیوں کو جو تری خاطر میں نہ لائے
اُس شخص پہ الفاظ کو ضائع نہیں کرتے




Post a Comment

Previous Post Next Post