Nice Urdu Ghazal - There are lots of pain, what the world is yours کھ درد کی سوغات ہے دُنیا تیری کیا ہے

Nice Urdu Ghazal - There are lots of pain, what the world is yours کھ درد کی سوغات ہے دُنیا تیری کیا ہے


دُکھ درد کی سوغات ہے دُنیا تیری کیا ہے 
اشکوں بھری برسات ہے دُنیا تیری کیا ہے 

کچھ لوگ یہاں نورِ سحر ڈھونڈ رہے ہیں! 
تاریک سی اِک رات ہے دُنیا تیری کیا ہے 



تقدیر کے چہرے کی شکن دیکھ رہا ہوں 
آئینہ حالات ہے دُنیا تیری کیا ہے 

پابندِ مشیعت ہے تنفس بھی نظر بھی 
اِک جذبئہ لمحات ہے دُنیا تیری کیا ہے 

مجروح تقدس ہے تقدس کی حقیقت 
رُودادِ خرابات ہے دُنیا تیری کیا ہے 

ساغر میں چھلکتے ہیں سماوات کے اسرار 
ساقی کی کرامات ہے دُنیا تیری کیا ہے

Post a Comment

أحدث أقدم