PM Nawaz Shariff rejects the objections on Youth Loan Scheme یوتھ بزنس لون سکیم، وزیراعظم نے اعتراضات مسترد کر دیئے

PM Nawaz Shariff rejects the objections on Youth Loan Scheme  یوتھ بزنس لون سکیم، وزیراعظم نے اعتراضات 
مسترد کر دیئے


زیراعظم نواز شریف نے یوتھ بزنس لون سکیم پر کئے جانے والے تمام اعتراضات مسترد کر دیئے۔ کہتے ہیں پہلے مرحلے میں 30 لاکھ نوجوانوں کو فائدہ ہو گا۔ نئی نسل ذمہ دار ہے، قرضوں کا استعمال بہتر انداز میں کرے گی۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ساہیوال اور ملتان ڈویژن سے تعلق ارکان پارلیمنٹ نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ بینک بڑے صنعت کاروں کو بڑے قرض دیتے رہے ہیں اب حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے قرضے جاری کرے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ذمہ دار ہے۔ وہ قرضوں کا بہتر استعمال کرے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ملک کی اقتصادی حالت بہتر ہوئی ہے۔ اگلے چار سال میں شرح نمو سات فیصد تک لے جائیں گے۔ وزیراعظم نے یورپی یونین سے جی ایس پی پلس کے درجے کو حکومتی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مذاکرات کا راستہ چنا۔ توقع ہے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔ کراچی میں شر پسندوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ توانائی سے متعلق اہداف اگلے تین سے چار سال میں حاصل کر لئے جائینگے۔

Post a Comment

أحدث أقدم