امریکا میں ایک موبائل فون کے لئے 3 افراد نے دریا میں چھلانگ لگادی، 2 ہلاک

امریکا میں ایک موبائل فون کے لئے 3 افراد نے دریا میں 
چھلانگ لگادی، 2 ہلاک


امریکا کی بیشتر ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے دریاؤں اور جھیلوں کا پانی جم گیا ہے۔ فوٹو: شکاگو ٹائمز

شکاگو: امریکی شہر شکاگو میں ہاتھ سے چھوٹنے والے موبائل کو واپس پانے کے لئے ایک خاتون سمیت 3 افراد نے دریا میں چھلانگ لگا دی جن میں سے2 ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کو بچالیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی شہر شکاگو کے دریا پر واقع گزرگاہ پر موجود ایک شخص کے ہاتھ سے موبائل فون چھوٹ کر دریا میں جاگرا جسے لپک کر پکڑنے کی کوشش میں وہ شخص بھی گر پڑا، جسے بچانے کے لئے اس کی ایک ساتھی خاتون اور مرد بھی دریا میں کود گئے، واقعے کے بعد وہاں موجود امدادی کارکنوں نے فوری طور پر کارروائی شروع کی اور دونوں مردوں کو نکال کر اسپتال پہنچا دیا تاہم خاتون کی لاش نہ مل سکی۔

اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی کے دوران موبائل کے لئے پہلے گرنے والا شخص مر گیا جبکہ دوسرے کی حالت خطرے سے باہر ہے، امدادی ذرائع کا کہنا ہے کہ دریا میں کودنے والی تیسری خاتون کی لاش اب تک نہیں ملی اور غالب امکان یہی ہے کہ وہ بھی مر چکی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی بیشتر ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے دریاؤں اور جھیلوں کا پانی جم گیا ہے۔

روزنامہ ایکسپریس

Post a Comment

أحدث أقدم