(جو نہ خود کرسکے نہ دوسرا کا کیا روا رکھ سکتے )
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے علماءنے سرخ سیارے ’مریخ ‘پر
جانے کو جان لیوا اور اسلامی روح کے منافی قرار دیتے ہوئے حرام قرار دے دیا ہے۔’ خلیج ٹائمز ‘کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اسلامی امور اور وقف کی جنرل اتھارٹی کے علماءنے فتوی دیاہے کہ مریخ پر جانے کے یک طرفہ سفر سے انسانی جان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اور اس کا اسلام میں کوئی بھی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا، مریخ پر جانے والے شخص کے موت کے منہ میں جانے کے زیادہ امکانات ہیں اس لئے جو شخص جان بوجھ کر موت کو سینے سے لگائے گا تو اسے خودکشی کی حرام موت قرار دیا جائے گا، بعض رضاکار محض اس لیے مریخ پر جانا چاہتے ہیں تا کہ وہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کے روبرو کھڑے ہونے سے بچ سکیں۔ رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے علماءکا یہ فتوی ہالینڈ کی مارس ون کمپنی کی جانب سے اپریل 2013ءمیں رضاکاروں سے مریخ پر جانے اور وہاں رہنے کے لیے طلب کردہ درخواستوں کا ردعمل ہوسکتا ہے،کمپنی کی مہم کا مقصد مریخ پر انسانوں کو مستقل طور پر بسانا ہے اور اس مہم پر جانے کے لیے دنیا بھر کے 140ممالک کے 2لاکھ سےزیادہ رضاکار اپنا نام درج کروا چکے ہیں۔
روزنامہ پاکستان
روزنامہ پاکستان
إرسال تعليق