کیلاش قبیلے کا سب سے بڑا تہوار (اسپرینگ فیسٹیول) چلم جوشٹ 12 مئی سے شروع ہوگا


چترال (ٹائمز آف چترال رپورٹ) کیلاش قبیلے کے سالانہ
 تہوار چلم جوشٹ شروع ہونے کو ہے۔ کیلاش کے لوگ فیسٹیول کی تیاریوں میں مشعول ہوگئے ہیں۔ تہوار کا آغاز 12 مئی سے ہوگا، ہر سال کی طرح اس بھی تہوار میں علاقائی، ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ یہ تہوار تینوں وادیوں بمبوریت، بیریر اور ریمبور میں منعقد کیا جاتا ہے اور یہ کیلاش لوگوں کا سب سے بڑا تہوار تصور کیا جاتاہے۔ تہوار کا پس منظر نئے سال کے آغاز کو منانا ہوتا ہے۔ چترال کے بازاروں میں کیلاش خواتین بڑی تعداد میں شاپنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔ 

کیلاش کے لوگوں کا کہنا ہے وہ اس تہوار کو گرمجوشی سے منانے کے لئے کئی ہفتے پہلے تیاریاں شروع کرتے ہیں ۔ تہوار کے لئے جیولری خریدتے ہیں اور علاقائی لباس تیار کرواتے ہیں۔ 

حکومت کی جانب سے بھی تہوار کے دوران مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Post a Comment

أحدث أقدم