نئی دلی: بھارت میں 2 کمسن لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ کے بعد قتل کرکے ان کی لاشیں درخت سے لٹکا دی گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں 5 افراد نے2 کمسن لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں قتل کرکے لاشیں درخت سے لٹکادیں ، عصمت دری کی شکار دونوں لڑکیوں کی عمریں 14 اور 15 سال کے درمیان تھیں جو رشتے میں کزن ہونے کے ساتھ بھارت میں رائج ذات پات کے نظام میں سب سے نچلی ذات سے تعلق رکھتی تھیں۔
ضلع بدایوں کے پولیس چیف کے مطابق گھر میں باتھ روم نہ ہونے کی وجہ سے دونوں لڑکیاں واقعہ سے قبل رفع حاجت کے لئے کھیتوں میں گئیں جہاں انہیں درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس چیف کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کی جانب سے مقدمہ درج کرانے کے بعد واقعہ میں ملوث 5 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جب کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دونوں نے درخت سے لٹک کر خودکشی کی۔
واضح رہے کہ دسمبر 2012 میں دارالحکومت نئی دلی میں چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کے واقعے میں طالبہ کی موت کے بعد ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے جس کے بعد حکومت کی جانب سے خواتین سے زیادتی سےمتعلق قوانین میں مزید سخت کردیئے گئے تھے۔ ایکسپریس نیوز
إرسال تعليق