کریمیا کی خوبصورت ترین اٹارنی جنرل کی ویڈیو نے دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا


سمفروپول: کریمیا کی حسین ترین اور دلکش اٹارنی جنرل جاپانی اینی میٹرز کو اتنی پسند آئیں کہ انہوں نے اس حسینہ کے کارٹونز اور اینی میٹیڈ تصاویر پر مبنی ایک ویڈیو بنا ڈالی۔
روسی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی اینی میٹرز کی جانب سے کریمیا کی خوبصورت ترین اٹارنی جنرل نٹالیا بوكلونسكیا کی بنائی گئی ویڈیو نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر بھی تہلکہ مچا دیا جسے اب تک دنیا بھر میں ایک کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ جاپانی اینی میٹرز کی جانب سے بنایا گیا ویڈیو کلپ اٹارنی جنرل کے مختلف ٹی وی پروگرامز اور نیوز کانفرنس پر مبنی ہے۔
واضح رہے کہ نٹالیا بوکلونسکیا 18 مارچ 1980 کو یوکرین کے صوبے لوجین سک میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے وکالت کا امتحان پاس کرنے کے بعد یوکرین کے شعبہ جنرل پراسیکیوشن میں خدمات انجام دینا شروع کیں تاہم روسی صدر ولادی میر پوتن نے 2 مئی کو نٹالیا کو کریمیا کا اٹارنی جنرل مقرر کیا تھا۔

ایکسپریس نیوز

Post a Comment

أحدث أقدم