فیصل آباد: نشاط آباد میں گھریلو حالات سے تنگ آ کر ماں نے اپنے تین کمسن بچوں کو زہر کی گولیاں کھلا دیں جس کے نتیجے میں ایک بیٹی جاں بحق جب کہ بیٹے اور ایک بیٹی کی حالت تشویشناک ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے نشاط آباد میں گھریلو حالات سے تنگ آ کر صدف نامی خاتون ن اپنے 7 سالہ بیٹے بلاول، 5 سالہ صبا اور 3 سالہ کرن کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھلا دیں۔ بچوں کے والد اور قریبی رشتہ داروں نے تینوں کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹرز موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کا بروقت علاج شروع نہ ہو سکا جس کے باعث 3 سالہ کرن جاں بحق ہوگئی جب کہ بلاول اور کرن کا علاج جاری ہے۔
بچوں کی ماں نے بھی الائیڈ استپال پہنچ کر خود کشی کی کوشش کی تاہم قریبی رشتہ داروں نے اسے پکڑ لیا اور پھر پولیس نے صدف کو اپنی تحویل میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز سے شائع کی گئی ہے۔
إرسال تعليق