Best of the best #UrduGhazal - محبت کی گذر گاہیں کشادہ کیوں نہیں ہوتی

ملاقاتیں ہماری بے ارادہ کیوں نہیں ہوتی
محبت کی گذر گاہیں کشادہ کیوں نہیں ہوتی

ہمارے درمیاں یہ اجنبیت کا دھواں کیوں ہے
ہماری چاہتیں حد سے زیادہ کیوں نہیں ہوتی

میرے جذبات کی خوشبو اترتی کیوں نہیں تجھ میں
ترے دل کی سبھی راہیں کشادہ کیوں نہیں ہوتی

خوشی کی چند بوندیں جسم کو گیلا تو کر دیتی ہیں
میسر راتیں ہیں لیکن یہ زیادہ کیوں نہیں ہوتی

تیرے نزدیک رہ کر بھی یہ دوری کا گماں کیسا
تیری بانہیں مری خاطر کشادہ کیوں نہیں ہوتی

بڑے نازو ادا اکثر یہ دکھلاتی ہے رستوں میں
.یہ حسیں لڑکیاں بھی آخر سادہ کیوں نہیں ہوتی

شاعر نا معلوم




Post a Comment

أحدث أقدم