شیخوپورہ (روزنامہ پاکستان) شیخوپورہ میں 7 بااثر افراد نے شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا جبکہ مزاحمت کرنے پر تشدد کرکے اسکا سربھی مونڈ دیا۔ تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاﺅن میں گھر سے سبزی لینے کیلئے نکلنے والی شادی خاتون کو اسلم، غلام مرتضیٰ، غلام فریداور ریاست وغیرہ نے زبردستی اغوا کیا اور حویلی میں لیجا کر اجتماعی زیادتی کرتے رہے۔ مزاحمت پر ملزمان نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کا سربھی مونڈ دیا، منت سماجت کے بعد ملزمان نے کاروائی نہ کرنے اور کسی کو نہ بتانے کی شرط پرچھوڑ دیا جس کے بعد متاثرہ خاتون ڈی پی او آفس پہنچ گئی۔خاتون نے میڈیاکو بتایا کہ وہ ایک بچے کی ماں ہے، اس کا شوہر محنت مزدوری کرتا ہے۔ ملزمان انتہائی با اثر ہیں، اسے خطرہ ہے اسے اور اس کے بیٹے کو قتل کر دیا جائے گا۔ ڈی پی او شیخوپورہ افضال کوثر نے بتایاکہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھی واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
إرسال تعليق