پولیس نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں حتمی چالان مرتب کر لیا۔ چالان میں سابق صدر پرویز مشرف کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔ شہداء فاونڈیشن نے چالان مسترد کر دیا۔
(دنیا نیوز) پولیس کی طرف سے غازی عبدالرشید قتل کیس میں مرتب کئے گئے حتمی چالان میں عبوری چالان کو مدنظر رکھتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کا نام خانہ نمبر 2 میں رکھا گیا ہے۔ چالان کے متن کے مطابق غازی عبدالرشید قتل میں ملزم کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آ سکے۔ پرویز مشرف کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے سابق صدر معاملہ عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان نے پولیس کے چالان کو مسترد کر دیا۔ فاؤنڈیشن کے تر جمان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں ایسا ہی ایک چالان پہلے بھی پیش ہو چکا ہے۔
إرسال تعليق