نیودہلی (روزنامہ پاکستان سے) کون سا گھر ہے، جہاں کبھی نہ کبھی میاں بیوی کی لڑائی نہ ہوجاتی ہو لیکن بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ایک گھر میں ایک جوڑے کے درمیان ایسی لڑائی ہوگئی کہ جس کا سن کر ہر خاوند کانپ اٹھا ہے۔ تیس سالہ جتیندر اور ستائیس سالہ اوما کے درمیان باورچی خانے کے استعمال پر جھگڑا ہوگیا۔ جتیندر کا کچھ پکانے کا موڈ ہورہا تھا اور اوما بھی باورچی خانے میں کچھ کام کرنا چاہ رہی تھی۔ بات تکرار سے شروع ہوکر ہاتھا پائی تک جاپہنچی اور دونوں نے ایک دوسرے پر سخت حملے شروع کردئیے۔ اسی دوران بدقسمتی سے جتیندر کی دھوتی کھل کر فرش پر جاگری اور اوما کے سامنے ایک ایسا ٹارگٹ آگیا جس پر حملہ جتیندر کو فوراً زمین بوس کرسکتا تھا اور پھر کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر اوما نے اپنے شوہر کے مخصوص اعضاءپر اپنے نوکیلئے دانت گاڑھ دئیے۔ جتیندر چند لمحے پھڑ پھڑایا اور پھر اچانک لڑائی کا اختتام ہوگیا کیونکہ وہ اپنا عضو مخصوص کھو چکا تھا۔ احساس شرمندگی کے باعث جتیندر اس حادثے کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ڈاکٹر کے پاس نہ گیا اور بالآخر جب ایک دوست نے اسے یہ کہا کہ عورت کے کاٹنے سے جسم میں زہر پھیل سکتا ہے تو وہ خوفزدہ ہوکر ڈاکٹر کے پاس گیا اور یہ تمام ماجرا منظر عام پر آگیا۔ اوما کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ اس کا موقف ہے کہ اس نے تشدد سے بچنے کیلئے ایک کوشش کی تھی اور اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کوشش کا یہ نتیجہ بھی نکل سکتا ہے۔ اس واقعہ کے بعد بھارت میں اکثر خاوندوں کو معمول سے زیادہ محتاط انداز میں پھرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
ڈیلی پاکستان
إرسال تعليق