روان ماہ جون تک ایک کروڑ اسمارٹ پلس ٹی وی کے یونٹ فروخت ہونے کی توقع ہے ۔
LG SMART+ TV PASSES ONE MILLION IN SALES SINCE INTRODUCTION
ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اعلان کیا ہے کہ ویب او ایس سے چلنے والے اسمارٹ پلس ٹی وی کی فروخت مارچ سے اب تک 10لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ۔ موجودہ مارکیٹ میں دیگر اسمارٹ ٹی وی کے مقابلے میں ایل جی کے سادہ اسمارٹ ٹی وی کا دور دور تک کوئی مقابلہ نہیں ہے ۔ ایل جی نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگلے سال جون تک اسمارٹ پلس ٹی وی کے ایک کروڑ یونٹ فروخت ہوجائیں گے ۔
ایل الیکٹرانکس ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی میں ٹی وی ڈویژن کے سربراہ اور سینئر نائب صدر انکیولی نے کہا ہے کہ محض تین ماہ میں 10لاکھ یونٹس کی فروخت ٹی وی صنعت میں اہم کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ ٹی وی میں رکھے گئے زیادہ سے زیادہ آپشنز عام طور پر لوگ کم ہی استعمال کرتے ہیں ، اس لئے ہم نے فیصلہ کیا کہ ویب او ایس سے چلنے والے سادہ استعمال اسمارٹ پلس ٹی وی 2014پر توجہ دی جائے ۔ انکیولی نے کہا کہ صارفین ہمارے خیالات سے مطمئن ہیں کہ اسمارٹ ٹی وی کے ارتقاءکیلئے یہ درست سمت کی جانب پیش قدمی ہے ۔
ایل جی دنیا بھر میں تیزی سے اپنے اسمارٹ پلس ٹی وی کو متعارف کروا رہا ہے اور توقع کرتا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک وہ دنیا کی 150مارکیٹوں میں جگہ بنالے گا جبکہ الیکٹرانکس کی اہم مارکیٹوں میں اسمارٹ پلس ٹی وی کے زونز کی بڑی تعداد میں بھی توسیع کی جائے گی تاکہ صارفین کو سہولت کے ساتھ ٹی وی استعمال کرنے میں آسانی ہو۔ ایل جی کے نئے ٹی وی میں صارفین کی توقع کے مطابق سادہ سوئچنگ ، ڈسکوری اور کنکشن ہے ۔
ایل جی کے اسمارٹ پلس ٹی وی نے مختلف مصنوعات کی جانچ کی تصدیق کرنے والے بین الاقوامی ادارے انڈر رائٹرز لیبارٹریز اور انٹرٹیک سے آفیشل سند حاصل کی ہے ۔ ان دونوں بااثر اداروں کے علاوہ میڈیا کی صنعت سے وابستہ اہم شخصیات نے بھی اسمارٹ ٹی وی کے ارتقا میں ایل جی کے انتہائی آسان اسمارٹ ٹی وی کو اہم ترقی قرار دیا ہے ۔
إرسال تعليق