اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کی بینکوں میں رکھے گئے 200 ارب ڈالرز پاکستان لانے کے لئے سوئس حکومت سے اگست میں مذاکرات ہوں گے۔
ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ سے اربوں ڈالر پاکستان لانے کے لئے کئی مراحل میں مذاکرات ہوں گے اور یہ رقم پاکستان لانے میں 3 سے 4 سال لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی باگ دوڑ سنبھالی اس وقت ملک کی معاشی صورتحال ابتر تھی اور عالمی مالیاتی اداروں نے پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان 2014 میں دیوالیہ ہوجائے گا تاہم حکومت نے اچھی کارکردگی سے ثابت کیا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہے۔
ایکسپریس نیوز
إرسال تعليق