لینوو (Lenovo) پاکستان کی اسمارٹ فون مارکیٹ میں داخل ، 10 ماڈل متعارف کرادیئے

کراچی ، 25اگست، 2014۔ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ ، ٹیبلٹ اور آئی ٹی سے متعلق دیگر سامان تیار کرنے والی عالمی کمپنی لینوو (Lenovo)نے آج اعلان کیا کہ یہ پہلی بار پاکستان میں اپنے 10مختلف اقسام کے اسمارٹ فونز ستمبر میں متعارف کرا رہے ہیں ۔ مختلف اسٹائل سے ڈیزائن یہ اسمارٹ فونز شخصیت اور بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کئے گئے ہیں ۔ لینوو کے اسمارٹ فونز بہترین استعمال کنندہ ، اسٹائلش رجحان ساز ، ملٹی میڈیا کے پرجوش استعمال کے حامل ، سوشل میڈیا پر متحرک اور اسے شعوری طور پر برتنے والوں کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ 
مشرق وسطیٰ میں متعارف کئے جانے والے یہ نئے اسمارٹ فونز ستمبر 2014 کے آخر میں پاکستانی مارکیٹ میں آجائیں گے۔ اس سلسلے میں یہ امکان انتہائی زیادہ ہے کہ لینوو کا جدید ترین اسمارٹ فون وائب زیڈ 2 پرو (Vibe Z2 Pro)مارکیٹ میں انتہائی مقبولیت حاصل کرلے گا ۔ یہ اسمارٹ فون بہترین کارکردگی کی انتہائی ضرورت رکھنے والے افرادکو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔  نئے اسمارٹ فون وائب زیڈ 2پرو میں 4G/LTEاور FNCکی خصوصیات ہیں جس میں کوالکم اسنیپ ڈریگن 801کے کواڈ کور 2.5گیگا ہرٹز کے پروسیسر کی بدولت سمعی و  بصری کئی اہداف بیک وقت سرانجام دیئے جاسکتے ہیں ۔ وائب زیڈ 2پرو میں 6انچ (2560x140پکسل) کی ٹچ اسکرین کی بدولت یہ لینوو کی جانب سے اب تک کی انتہائی ہائی ریزولوشن کی ٹچ اسکرین کا حامل اسمارٹ فون ہے ۔ اس میں 5ایم پی فرنٹ فیسنگ کیمرا 84ڈگری لینس کا حامل ہے جس کی بدولت انتہائی اعلیٰ معیار کے اپنے پورٹریٹ (سیلفی) تیار کئے جاسکتے ہیں جبکہ 16ایم پی کا ریئر فیسنگ کیمرا آپٹیکل اینٹی شیک ٹیکنالوجی کی بدولت دھند لاہٹ سے پاک تصویریں کھینچی جاسکتی ہیں۔ 

پاکستان میں پیش کئےجانے والے لینوو اسمارٹ فونز کی پہلی کھیپ ستمبر کے اوائل  میں پاکستانی مارکیٹ میں پہنچ جائے گی ۔ فیشن ایبل ، پتلے ، دہری سم اور کواڈ کور ایس سیریز کے حامل ایس 850(S850)اسمارٹ فون میں 5انچ کا ایچ ڈی ڈسپلے ہے ۔ ایس 860 (S860)اسمارٹ فون میں 5.3ایچ ڈی ڈسپلے ہے جبکہ 4000ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کی بدولت 3Gسے 24گھنٹے اور 2Gسے 43گھنٹے بات کی جاسکتی ہے جبکہ یہ 40روز تک اسٹینڈ بائی (Standby)پر بھی رہ سکتا ہے ۔ ایس 650 (S650)میں 4.7انچ کا ایچ ڈی ڈسپلے ہے جس میں تھری ڈی ٹیکسچر ڈیزائن کا لیزر سے جڑا ہوا فیبرک کا کور ہے۔ 

ایس سیریز میں مزید اضافے کے طور پر لینوو نے کم قیمت کا حامل اے 369آئی متعارف کرایا ہے جس میں دو سمیں لگائی جاسکتی ہیں جس میں 4انچ کا ڈسپلے اور 1.3گیگا ہرٹز کا ڈوئل کور پروسیسر ہے ۔ 

ستمبر میں اعلیٰ معیار کی کارکردگی کے حامل انتہائی تیز وائب زیڈ 2پرو (Vibe Z2 Pro)پانچ دیگر ماڈلوں کے ساتھ جاری کیا جائے گاجس کے نتیجے میں لینوو کے پاکستان میں متعارف کرائے گئے اسمارٹ فونز کی تعداد 10ہوجائے گی۔ 
شارع شمس ، ہیڈ آف اسمارٹ فون بزنس برائے مشرق وسطیٰ اور افریقہ ، لینوو کی جانب سے پاکستان میں کمپنی کے اسمارٹ فونز پیش کرنے کے موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان ثابت کررہا ہے کہ وہ اسمارٹ فون کے حوالے سے ایک بہت مسابقتی اور اہم مارکیٹ بنا ہے ، نیٹ ورکس میں 3G اور 4Gکی حالیہ توسیع اور موجودہ ڈھانچے میں ترقی کے ساتھ ہی اسمارٹ فونز صارف کی فطری ضرورت بن گئے ہیں ، پچھلے سال سے اسمارٹ فون کی فراہمی کے بارے میں ہم سے پوچھا جارہا تھا اور آخر کار ہم صارفین کو اپنے اسمارٹ فونز کی فراہمی پر خوش ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ لینوو اسمارٹ فون تیار کرنے والی دنیا کی چوتھی بڑی کمپنی ہے اور صارفین کی مختلف ضروریات کے مطابق خصوصیات کے ساتھ نئے ڈیزائن کی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے، لینوو کا طویل المدت مقصد یہ ہے کہ بعد از پی سی دور میں قائدانہ کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہمارے اسمارٹ فونز کی مقبولیت کی وجہ یہی ہے کہ ہماری مصنوعات میں جدت ہے اور بدلتی ہوئی مارکیٹ کی ضروریات اور صارفین کے مطالبے کے مطابق اپنے عزم کو یقینی بناتے ہیں۔ 

شارع شمس نے آئی پی ایس او ایس میڈیا سی ٹی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں اسمارٹ فونز کے صارفین کی تعداد 15کروڑ 64لاکھ تک جا پہنچی ہے جبکہ 2017تک اسمارٹ فونز صارفین کی تعداد 25کروڑ 19لاکھ تک پہنچ جائے گی ۔ انہوں نے پیو ریسرچ سینٹر کے حالیہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسمارٹ فون کا نفوذ محض 3فیصد ہے اور ملک بھر میں نیٹ ورک کی بہتر کارکردگی کے باعث ہمیں توقع ہے کہ آنے والے سالوں کے دوران پاکستان میں اسمارٹ فونز کے استعمال کی شرح بڑھے گی اور لینوو مختلف رینج کے اسمارٹ فونز کے ہمراہ اس ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے یہا ں موجود ہے ۔ 

لینوو کے اسمارٹ فون کے ماڈل کا انتخاب کرنے سے مختلف نوعیت کی ایپس (Doit Apps)بھی دستیاب ہوں گی جس میں ایوارڈ جیتنے والی شیئر اٹ ایپ (SHAREit)بھی شامل ہے جس کے ذریعے صارف تصویریں ، ویڈیوز، میوزک فائلز، ڈاکومنٹس ، رابطے یہاں تک کہ کسی انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر پانچ ڈیوائسز تک میں ایپس فوری طور پر شیئرکرسکتے ہیں ۔یہ اسمارٹ فونز بلوٹوتھ کے مقابلے میں 40گنا تیز تر رفتار سے کسی تار کے بغیر انفارمیشن یہاں تک کہ بذات خود ایپس منتقل کرسکتے ہیں ۔ اس میں سیکیور اٹ (SECUREit)ایپ کے ذریعے صارف کے موبائل کے ڈیٹا کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے ۔ ایک ٹچ کی بدولت یہ وائرس ، اسپام اور خرابی سے محفوظ رکھتا ہے اور اگر ٹیبلٹ کھو جائے یا چوری ہوجائے تو یہ خصوصی لاک کے ذریعے بند ہوجائے گا ۔ یہ ایپ نجی معلومات تک ناجائز رسائی روکنے کیلئے پرائیویسی گارڈ کے طور پر تحفظ کرتی ہے جبکہ کثرت سے کھلی مختلف بیک گراؤنڈ ایپس بند کرنے جیسے اقدامات کرکے ٹیبلٹ کے کام کرنے کی رفتار میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ 

لینوو کے اسمارٹ فونز تمام بڑے رٹیلرز پر دستیاب ہونگے اور ٹیک سیراط ملک بھر میں اسمارٹ فونز کی تقسیم کے علاوہ خریداری کے بعد چلانے کے حوالے سے بھی تعاون فراہم کرینگے ۔ 

مدیر کیلئے نکات :
برائے مہربانی مختلف اسمارٹ فونز کے ماڈلز کی قیمت اور دستیابی کے حوالے سے معلومات ملاحظہ کریں۔ 
ستمبر کے اوائل میں دستیاب ہونے والے فونز
ماڈل : A369i قیمت : 8900روپے 
ماڈل : S650 قیمت: 19,700روپے
ماڈل : S850 قیمت : 29,700روپے 
ماڈل : S860 قیمت : 36,500روپے
ستمبر کے آخر میں  مندرجہ ذیل ماڈل دستیاب ہوں گے جن کی قیمتوں کا تعین ہونا باقی ہے۔
ماڈل : A328 تعین کیا جائے گا 
ماڈل : A536 تعین کیا جائے گا 
ماڈل : A606 تعین کیا جائے گا 
ماڈل : S580 تعین کیا جائے گا 
ماڈل : S856 تعین کیا جائے گا 
ماڈل: Vibe Z 2 Pro تعین کیا جائے گا 

A369i
لینوو A369i اسمارٹ فون آپ کے بجٹ کے اندر رہتے ہوئے ایک مکمل تفریحی پیکج ہے ۔اس کی ڈسپلے اسکرین 4انچ کی ہے جو قابل برداشت قیمت میں بھرپور ملٹی میڈیا فراہم کرتا ہے ۔ یہ اینڈرائڈ جیلی بین او ایس پر طاقتور 1.3گیگا ہرٹز کے ڈول کور پروسیسر کی بدولت روانی کو یقینی بناتا ہے ۔ اس میں دو سمیں استعمال کی جاسکتی ہیں ، یوں آپ کے پاس انتہائی اچھا اور سستا اسمارٹ فون دستیاب ہوگا ۔ 
S650
لینوو کے اسمارٹ فون ایس 650کے اسٹائل پر جملہ بنائیں۔ یہ صرف 8.7ملی میٹر پتلا ہے ، اس کو پکڑنے کیلئے پچھلا کور فیبرک جیسا ہے۔ یہ خراشوں اور انگلیوں کے نشانات سے مزاحم ہونے کے باعث دیکھنے میں ہمیشہ خوبصورت لگتا ہے ، بٹوا نکالنے کے بجائے آپ اس کواپنے پاس رکھ کر فیشن ایبل شخصیت بن سکتے ہیں ۔ اس میں طاقتور 1.3میگا ہرٹز کا کواڈ کور پروسیسر ہے جس کے باعث ایک وقت میں مختلف کام روانی کے ساتھ انجام دیئے جاسکتے ہیں ، حرکت سے کام کرنے کے باعث اس کو ایک ہاتھ سے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے فرنٹ اور ریئر کیمروں کے ذریعے تصویر بھی کھینچ سکتے ہیں ۔ یہ بہترین فون انتہائی مناسب قیمت پر دستیاب ہے۔ 
S850
لینوو کا یہ اسمارٹ فون پتلا اور انتہائی ہلکا ہونے کے باعث خوبصورت احساس دیتا ہے ۔ اس میں 1.3گیگا ہرٹز کا کواڈ کور پروسیر ہے ۔ اس کی بیرونی سطح مکمل طور پر گلاس سے تیار کردہ ہے اور نیلے، گلابی اور سفید رنگوں میں دستیاب ہے ۔ ہائی ریزولوشن تصویروں کے باعث یہ دیکھنے میں بہت دلکش لگتا ہے ۔ انتہائی چوڑے زاویے کے ہمراہ اس کی پانچ انچ کی اسکرین ہے جس کا ریئر کیمر 13میگا پکسل جبکہ فرنٹ کیمرا 5میگا پکسل میں دستیاب ہے ۔ اس لئے ایس 850(S850)  شوٹنگ اور تصویریں شیئر کرنے کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے ۔ فیشن کے حوالے سے انتہائی حساس اور اسٹائلش افراد جو ایک حیران کن اسمارٹ فون چاہتے ہوں اور جو انکے اسٹائل کو بھی سوٹ کرے ، یہ ان کیلئے ایک مکمل فون ہے۔ اس کے علاوہ سماجی طور پر وابستگی پسند کرنے والے افراد دن بھر سیلفی شیئر کرسکتے ہیں اور دن بھر ویڈیو چیٹ بھی کی جاسکتی ہے ۔ 
S860
یہ اسمارٹ فون اسٹائل اور مہارت کا نمونہ ہے ۔ تمام دن استعمال کے باوجودآپ اسے اپنے آپ سے الگ نہیں کر پائیں گے۔ یہ اتنا بہترین اور جامع اسمارٹ فون ہے کہ انتہائی مصروف ترین افراد بھی انتہائی طویل بیٹری کے آپشن کے ذریعے اسے تمام دن استعمال کرسکتے ہیں ۔ اس کی بیرونی سطح پر خوبصورت دھاتی غلاف ہے ۔ اس کی 5.3انچ کی ایچ ڈی اسکرین ، کواڈ کور پروسیسر اور 2GBریم ہے جس کے باعث یہ انتہائی تیز اور اسٹائلش کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ 
یہ موبائل پروفیشنلز کیلئے بہترین ہے جن کو کہیں بھی آنے جانے کے دوران ایک اسمارٹ فون کی ضرورت ہوتی ہے اور ان نوجوانوں کیلئے بھی بہترین ہے جو ایچ ڈی اسکرین پر بلاتعطل گیم ، چیٹ، سوشلائزنگ، سرفنگ اور ای میل استعمال کریں ۔ 
مزید خبروں، تصاویر، ویڈیوز، کسٹمر سپورٹ ، مقابلوں اور انعامات کے حوالے سے لینوو مشرق وسطیٰ کی سوشل سائٹس سے منسلک ہوکر ملاحظہ کرتے رہیں ۔ 


To read this post in English click here

Post a Comment

أحدث أقدم