لاہور: سابق کرکٹر محمد یوسف کے بھائی اور بھابھی نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہونے کے بعد بیٹے سمیت اسلام قبول کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد یوسف کے بھائی اور بھائی بچوں سمیت لاہور میں جامعہ اشرفیہ میں مفتی عبید کے سامنے کلمہ حق پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے جبکہ مفتی عبید نے انہیں کلمہ پڑھانے کے بعد سرٹیفکٹ بھی جاری کردیا، نومسلم خاندان نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ اپنی تمام تر زندگی اسلام کے بتائے گئے طریقے کے مطابق گزاریں گے جب کہ جامعہ اشرفیہ کے مفتی شاہد عبید نے محمد یوسف کے بھائی بھولا کا اسلامی نام ” محمد جمیل ” ، بیوی کا نام “عشرت ” اوران کے بیٹے کا اسلامی نام ” محمد ابو بکر” رکھ دیا.
واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کھلاڑی محمد یوسف کا تعلق عیسائی برادری سے تھا اور ان کا پرانا نام یوسف یوحنا تھا لیکن اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد انہوں نے نہ صرف اپنا نام تبدیل کردیا بلکہ اسلام کی تبلیغ کے لئے بھی اپنے آپ کو وقف کردیا۔ ڈیلی ایکسپریس
إرسال تعليق