تحریک انصاف حکم کرے، ننگے پاؤں ملاقات کیلئے پہنچ جاؤں گا، خواجہ آصف



اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پارلیمانی جماعتوں نے وزیراعظم کو استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیا ہے، تحریک انصاف حکم کرے میں ننگے پاؤں ملاقات کیلئے پہنچ جاؤں گا۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات میں فوج کو نہ لایا جائے، پاک فوج نے غیر مشروط طور پر جمہوریت کی حمایت کی، پارلیمانی جماعتوں نے وزیراعظم کو استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی نے ندیم ملک کے پروگرام میں کہا تھا  کہ دروازے بند ہوگئے، میں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ حکومت مذاکرات کے دروازہ کھٹکٹھاتی رہے گی، تحریک انصاف حکم کرے میں ننگے پاؤں ملاقات کيلئے آجاؤں گا۔ سماء

Post a Comment

أحدث أقدم