استاد نے مبینہ طورپر فرسٹ ایئر کی طالبہ کو ہوس کا نشانہ بناڈالا۔تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاﺅں نندکا تکیہ کی فرسٹ ایئر کی طالبہ مشتاق کالونی میں واقع اکیڈمی میں حصول علم کے لیے آتی تھی جہاں اکیڈمی کے پرنسپل عرفان سندھو نے اسے مبینہ طورپر بربریت کا نشانہ بنا دیا اور زبان بند رکھنے کیلئے دھمکیاں بھی دیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے،پولیس نے ملزم عرفان سندھو کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔
إرسال تعليق