حامد میر ، میر شکیل اور میر ابراہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان سے ) سیشن کورٹ نے پاک فوج کے خلاف کالم لکھنے پر حامد میر ، میر شکیل اور میر ابراہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں سیشن عدالت میں پاک فوج کے خلاف کالم لکھنے پر حامد میر ، میر شکیل الرحمان اور میر ابراہیم کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیا ر کیا کہ ملزمان پاکستان میں موجود ہیں لیکن پولیس انہیں گرفتار نہیں کر رہی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ سماعت کے بعد عدالت نے میر شکیل الرحمان ،میر ابراہیم اور حامد میر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 25ستمبر کو پیش کر نے کا حکم دے دیا ۔ عدالت کا مزید کہنا تھا کہ اگر ملزمان کو پیش نہ کیا گیا تو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ حامد میر نے تین ماہ قبل پاک فوج کے خلاف کالم لکھا تھا ۔
إرسال تعليق