انسداددہشتگردی کی عدالت نے جیوکے مالک کو 26سال قید کی سزا سنادی
گلگت (ڈیلی پاکستان ویب سے) گلگت بلتستان کی انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ’جیو‘کے مالک میرشکیل الرحمان کو 26سال قید اور 13لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق توہین آمیز پروگرام سے متعلق کیس کی سماعت انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کی ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر جیو کے مالک میرشکیل الرحمان کی جائیداد اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دے دیا اور اِس سلسلے میں احکامات آئی جی سندھ ، آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو جاری کردیئے گئے ہیں ۔
میرشکیل الرحمان کے علاوہ ڈاکٹرشائستہ لودھی ،وینا ملک اور اُن کے شوہر اسد پرویز خٹک کیخلاف بھی فیصلہ سنایاگیا۔یادرہے کہ اس سے قبل مٹھی کی ایک عدالت بھی میرشکیل الرحمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے چکی ہے لیکن عمل درآمد نہیں ہوسکا۔
إرسال تعليق