Student sending threatening sms to principal arrested by police – read details >>

پرنسپل کو دھمکی آمیز ایس ایم ایس، طالب علم گرفتار



ٹیکسلا : اسکول پرنسپل کو ازراہ مذاق ایس ایم ایس کرنے پر 17 سالہ طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ٹیکسلا کے ایک پروائیوٹ اسکول کے طالب علم حسنات ہاشم نے اپنی اسکول پرسپل کو ایک دھمکی آمیز میسج ارسال کیا تھا جس میں دہشت گردی کیے جانے کی دھمکی تھی۔

ایس ایم ایس میں اسکول کو دھماکے سے اڑائے جانے کا کہا گیا تھا۔

اسکول انتظامیہ نے اس حوالے سے کیس کا انداراج کیا جس پر پولیس نے تحقیقات کیں اور موبائل ڈٹا سے یہ ایس ایم ایس ارسال کرنے والے شخص کی شناخت معلوم کرکے اس کو حراست میں لیا۔

ابتدائی تحقیقات میں ہی لڑے نے بتایا کہ اس نے یہ ایس ایم ایس ازراہ مذاق ارسال کیا تھا، تاکہ اسکول کی انتظامیہ کو ڈرایا جا سکے جس سے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ ہو جائے گا۔

پولیس نے حسنات ہاشم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے اس ک خلاف کرمنل برسیجر کوڈ کے آرٹیکل 56 اور ٹیلی گراف ایکٹ D25 کے تحت کیسز درج کیے ہیں۔

خبر کا زریعہ ڈان ڈاٹ کام

Post a Comment

أحدث أقدم