Very soon #Musharraf to be given big responsibility in national security – breaking news >>



راولپنڈی: پر ویز مشرف کو آنے وقت میں انتہائی اہم کر دار ملنے کا امکان ہے ۔روزنامہ خبریں کا کہنا ہے کہ ملک کی تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال اور وزیراعظم کے ساتھ پی ٹی آئی کے چیئرمین کی اچانک مصالحت، وفاق حکومت کی جانب سے غداری کیس کا سامنا کرنے والے سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ گزشتہ دنوں کئی سیاسی جماعتوں کے چوٹی کے رہنماﺅں نے ملاقاتیں کیں ہیں جن میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے وائس چیئرمین مخدوم امین فہیم، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ، پیر پگاڑا، مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت، پرویز الہٰی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رشید اور ایم کیو ایم کے وفد نے بھی ملاقات کیں ہیں پیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین امین فہیم نے اس کا اعتراف کیا ہے جبکہ خورشید شاہ کی طرف سے ملاقات کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔

پرویز مشرف حملہ کیس،مزید چار دہشت گرد وں کو فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی ،جاننے کے لئے کلک کریں
ذرائع کے مطابق مستقبل قریب میں پرویز مشرف کو پاکستانی سیاست میں ایک اہم کردار ملنے والا ہے یہی وجہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما پرویز مشرف سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور یہ ملاقاتیں مزید کئی دن جاری رہیں گی۔

یہ خبر روزنامہ پاکستان کی ویب سائیٹ پر شائع ہوئی ہے۔

Post a Comment

أحدث أقدم